کوہلو( نامہ نگار) جشن آزادی کی مناسبت سے کیڈٹ کالج کوہلو میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو لیفٹیننٹ کرنل فاروق نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اورخصوصی پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد کیڈٹس کے درمیان تقریری مقابلے اور اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا بہتر کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے اس موقع پر وائس پرنسپل سیف اللہ کاکڑ،میس آفیسر میر اسلم فاروق مری سمیت اساتذہ کرام ودیگر اسٹاف کے افسران موجود تھے جشن آزادی کی مناسبت سے پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ولولہ انگیز قیادت میں دنیا کے نقشے پر پاکستان کی صورت میں ایک آزاد اور خود مختار ملک معرض وجود میں آیا آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہم یہ عہد کریں کہ قائد کے اصولوں ایمان اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل پیرا ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اس دن دنیا کے نقشے پر مسلمانوں نے اپنی ایک آزاد مملکت کی بنیاد رکھی یوم آزادی پاکستان کو تاریخ کے سنہری اوراق میں یاد رکھا جائے گا قیام پاکستان کے لئے جو قربانیاں دی گئی وہ ناقابل فراموش ہیں پوری قوم نے متحد ہوکر جشن آزادی پاکستان کو جوش وخروش سے منا کر پوری دنیا کوجذبہ حب الوطنی کا پیغام دیا ہے،14 اگست 1947برصغیر کی تاریخ کا ایک ایسا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے آج کا دن تدبر قائد و فکر اقبال کا مشترکہ عکاس ہے اس موقع پر ملک کی سلامتی و استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

PRESS RELEASE

New Date for Entry Test in Class 8th, 9th and 1st year academic year 2021-2022.